Advertisement

ایرانی جوہری پروگرام کو ناقابلِ تلافی نقصان، بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں: سی آئی اے ڈائریکٹر

ریٹکلف کے مطابق یہ معلومات سی آئی اے کے جدید انٹیلیجنس سسٹمز اور خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 26th 2025, 5:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی جوہری پروگرام کو ناقابلِ تلافی نقصان، بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں: سی آئی اے ڈائریکٹر

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر، جان ریٹکلف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور ان تنصیبات کی مکمل بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

ریٹکلف کے مطابق یہ معلومات سی آئی اے کے جدید انٹیلیجنس سسٹمز اور خفیہ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد ایرانی جوہری تنصیبات ان حملوں میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں، اور ایران کو انہیں دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے طویل عرصہ درکار ہوگا۔

دوسری جانب، ایران نے امریکا سے اپنی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کچھ امریکی میڈیا ادارے، جن میں سی این این بھی شامل ہے، یہ رپورٹ کر رہے ہیں کہ امریکی حملے ایرانی جوہری پروگرام کی بنیادی صلاحیت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور تنصیبات اب بھی کسی حد تک فعال ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے اور سی این این سمیت دیگر میڈیا اداروں اور صحافیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کی اصل صورتحال چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو "کچرا" اور صحافیوں کو "ذہنی مریض" قرار دیا، اور کہا کہ یہ ادارے امریکی کارروائیوں کی اثر انگیزی کو جان بوجھ کر کم کر کے پیش کر رہے ہیں۔

Advertisement