اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے،میں ان سےخوش نہیں ہوں،ٹرمپ
ہم نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل سے خوش نہیں ہے ان دونوں نے جنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بی 2 بمبار کے پائلٹس نے بہترین کام کیا مگر سی این این جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آ یاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔
اپنے بیان میں انہوں نےاسرائیل کو صبر اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا،امریکی صدر نے اسرائیل کو دوٹوک حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ رات قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل جنگ بند پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ،محکمہ صحت کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
- 7 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- 5 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- 5 گھنٹے قبل

ایران کے پاس 440 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود ہے،ایٹمی ایجنسی
- 7 گھنٹے قبل

گلوکارہ مون پرویز نے اپنے نئے ویڈیو سونگ پر کام شروع کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- 5 گھنٹے قبل





.jpeg&w=3840&q=75)

