Advertisement

ابھی تک جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

 فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، عباس عراقچی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 24th 2025, 9:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ابھی تک جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے پر ردعمل سامنے آگیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی 'معاہدہ' نہیں ہوا۔

عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔فوجی آپریشنز روکنےکا حتمی فیصلہ بعد میں کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہی اور صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے ۔ فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 

عباس عراقچی نے واضح نے کیا کہ ایرانی افواج نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کارروائیاں مقامی وقت کے مطابق چار بجے تک ایرانی حملے جاری رکھی ہیں، آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے، اس کے بعد اسرائیل حملہ نہ کرے تو ہم بھی جواب نہیں دیں گے۔ 

انہوں نے ایرانی افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں ، جارحیت کے خلاف ہماری افواج آخری لمحے تک سرگرم ہیں، ایرانی قوم اپنی افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے صبح چھ بجے حملے روک دیے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں، دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے افواج آخری لمحے تک سرگرم رہیں۔ 

Advertisement