صدر پوٹن نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی ملاقات موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیے ممکنہ حل تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گی


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے موجودہ شدید کشیدگی کے پیش نظر روس سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ یہ خصوصی پیغام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن تک پہنچایا۔
ملاقات میں صدر پوٹن نے ایران کے خلاف امریکی حملوں کو بلاجواز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کی حمایت کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گا۔
روسی صدر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکام نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ میں موجود روسی ماہرین کو محفوظ رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
صدر پوٹن نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی ملاقات موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیے ممکنہ حل تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
یہ اہم پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے 1979 کے بعد ایران پر سب سے بڑے فوجی حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی حکومت کی تبدیلی اور اعلیٰ قیادت کے قتل سے متعلق بیانات نے خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی روسی صدر ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں، اور اسرائیلی حملوں کی بارہا مذمت کر چکے ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل






