Advertisement

ایران کے امریکی ایئربیسز پر حملے، صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایرانی حملوں کو اسی تناظر میں جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 23rd 2025, 10:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کے امریکی ایئربیسز پر حملے، صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امریکی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق، صدر ٹرمپ اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 بجے (امریکی وقت) ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور ایران کے میزائل حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ دفاع خطے میں ممکنہ خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں تہران میں ایرانی فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے اس کارروائی کے لیے امریکا سے ایران کی اہم ترین فردو جوہری سائٹ کو نشانہ بنانے میں مدد مانگی تھی۔

ایرانی حملوں کو اسی تناظر میں جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

Advertisement