یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں واضح اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے


شام کے مغربی صوبے الحسکہ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملے کے بعد سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران نواز گروہوں کی جانب سے امریکی مفادات پر ممکنہ حملوں کی اطلاعات پہلے ہی گردش کر رہی تھیں۔
حملے کے بعد فوجی اڈے کے داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور میڈیا سمیت کسی بھی فرد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس کی وجہ سے حملے کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہو گئی ہیں۔
اب تک امریکی عسکری حکام کی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں واضح اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خاص طور پر ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب الحسکہ میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی ایران نواز گروہوں کی جانب سے ایسے حملے کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے خطے میں امریکی مفادات کو چیلنج کیا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago






