Advertisement

جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ایران کرے گا : سابق ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کر دے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 20th 2025, 1:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ایران کرے گا : سابق ایرانی وزیر خارجہ

سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی۔


ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کر دے گی،نسل کش بزدل کو علم ہی نہیں اس نےکس چیز کا آغاز کیا ہے۔


جواد ظریف کاکہنا تھاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے غیرمہذب گروہ طاقت کے نشے میں اندھے ہو گئے ہیں، ایران نے 3 صدیوں میں کسی ملک پر حملہ نہیں کیا لیکن ایران نے ابھرنے کی ناقابل یقین قوت بن کر دکھایاہے۔


سابق وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ عمارتیں گرائی جا سکتی ہیں لیکن علم کبھی تباہ نہیں کیا جا سکتا،خاص طور پر جب 9 کروڑ محب وطن اور مخلص لوگ موجود ہوں۔ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن یقیناً فیصلہ ایران ہی کرے گا کہ اسے ختم کیسے کیا جانا ہے۔

Advertisement