پناہ گاہوں اور شیلٹرز کو بھی نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلیوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ پناہ گاہوں میں قیام کرنے کےبجائے علاقے سےانخلا کو ترجیح دے رہے ہیں


اسرائیل پر جاری ایرانی حملوں کےدوران محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے متعدد افراد کےہلاک ہونے کےبعد اسرائیلیوں میں خوف پھیل گیا۔
اسرائیلی اخبار ’ہارتز‘ کے مطابق تل ابیب اور حائفہ سمیت دیگر علاقوں میں بموں اور دیگر حملوں سے بچنے کے لیے بنائے گئے شیلٹرز میں بھی ایرانی حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہونےکےبعد شہریوں میں خوف اور پریشانی پھیل گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں حائفہ میں ایران کی جانب سے داغے گئےمیزائل حملوں میں محفوظ پناہ گاہ میں موجود 4 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے،جس کےبعد لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
ایرانی میزائلوں کی جانب سےمحفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی شہری انتظامیہ سے سوالات کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سےبنائے گئےشیلٹرز کس قدر محفوظ ہیں؟
اسرائیلی قانون کے مطابق ملک بھر میں بم شیلٹرز اورمحفوظ پناہ گاہیں ہونا موجود ہے، طویل منزلہ رہائشی اپارٹمنٹس میں بھی ایسےمتعدد فلیٹس بنائے جاتے ہیں جو خصوصی مواد سے تیار کیےجاتے ہیں اور ایسے فلیٹس میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں کے حملےسےمحفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔
اسرائیلی حکومت نےپہلی بار 1951 میں بم شیلٹرز اور محفوظ پناہ گاہیں بنانے کا قانون بنایا تھا، تاہم 1990 میں مذکورہ قانون میں ترمیم کرکےمحفوظ پناہ گاہوں کو لازمی قرار دے کر کثیر منزلہ عمارتوں میں بھی کچھ فلیٹس شیلٹرز کےطور پر بنانے کو لازمی قرار دیا گیا۔
ماضی میں اسرائیل کی لبنان سمیت دیگر عرب ممالک سےہونے والی جنگ کے دوران محفوظ پناہ گاہیں نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ہیں لیکن اب محفوظ پناہ گاہیں ہونے کے باوجود اسرائیلی شہری شیلٹرز میں بھی ایرانی حملوں میں ہلاک ہورہے ہیں۔
ایرانی میزائل حملوں کی جانب سےمحفوظ پناہ گاہوں اور شیلٹرز کو بھی نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلیوں میں خوف پھیل گیا اور لوگ پناہ گاہوں میں قیام کرنے کےبجائے علاقے سےانخلا کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- an hour ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago



