Advertisement

یو اے ای کا نئے اسلامی سال کے پہلے روز سرکاری تعطیل کا اعلان

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 10:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای کا  نئے اسلامی سال کے پہلے روز  سرکاری تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) نصیب ہوگا، جب کہ کام کا آغاز دوبارہ پیر، 30 جون سے ہوگا۔

اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم متوقع ہے کہ نجی شعبہ بھی اسی تاریخ کو چھٹی دے گا، جیسا کہ اکثر یو اے ای کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر میں ہوتا ہے۔

یہ تعطیل عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے فوراً بعد آرہی ہے، جسے شہری قیام گاہ پر آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کے لیے بہترین موقع سمجھ رہے ہیں۔

Advertisement