Advertisement

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کاایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہیں، اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر جون 17 2025، 8:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کاایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ  خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایٹمی و دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔

مشترکہ اعلامیےمیں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ  آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں  ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرا ر دیا گیا جبکہ  عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔

Advertisement
پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز  جیت لیے

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے

  • an hour ago
سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے

  • 4 hours ago
پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی

  • 5 hours ago
گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے  معاہدہ

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ

  • 6 hours ago
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا

  • 5 hours ago
بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان

  • 3 hours ago
اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں

  • 4 hours ago
شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ،  مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس

  • 5 hours ago
یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ

  • an hour ago
پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج

  • an hour ago
برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز

  • 5 hours ago
ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل

  • 4 hours ago
Advertisement