ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے دفتر خارجہ میں خصوصی ڈیسک قائم
ایران میں پاکستانی سفارت خانے کا ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی پاکستانی کو ضرورت پڑنے پر فوری رسائی حاصل ہو سکے،دفتر خارجہ


اسلام آباد:ادفتر خارجہ نے ایران اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔
دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہاں موجود پاکستانیوں کو مکمل سہولت اور معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔
اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفارت خانے کا ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی پاکستانی کو ضرورت پڑنے پر فوری رسائی حاصل ہو سکے۔
خیال کہ گزشتہ رات گئے اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل



