Advertisement
تجارت

ایران اسرائیل جنگ: تیل کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشرُبا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,417 ڈالر پر پہنچ گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 13th 2025, 5:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اسرائیل جنگ: تیل کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشرُبا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی: ایران ،اور اسرائیل کے مابین جاری حالیہ کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں کے بعد سونے کی قیمت میں ہوشرُبا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں بھی  4,023 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت  3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں  فی اونس سونا 46 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,417 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Advertisement