Advertisement
پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، وزیر اعظم کا نوٹس

وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 12th 2025, 9:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپیکرقومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں  میں اضافہ، وزیر اعظم کا نوٹس

وزیراعظم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر اور چیئرمین سینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ 6 جون 2025 کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی تھی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement