موجودہ بجٹ دراصل کسان دشمن بجٹ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،شیخ وقاص اکرم
زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے، اور اجناس کی کمی پوری کرنے کے لیے حکومت فارن ایکسچینج کہاں سے لائے گی؟ وقاص اکرم


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہا موجودہ بجٹ دراصل کسان دشمن بجٹ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ دراصل کسان دشمن بجٹ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، اس بجٹ میں کسان پیکیج نہیں رکھا گیا، کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، ملک میں زراعت کی گروتھ کم ہو رہی ہے، جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے۔
ریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوںنے مزید کہا کہ اکنامک سروے میں جھوٹ بولا گیا۔ اور مکئی کی پیداوار 18 فیصد کم ہوئی ہے۔ 11 کروڑ پاکستانی غذائی قلت کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے ہر شعبے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اور اجناس کی کمی پوری کرنے کے لیے حکومت فارن ایکسچینج کہاں سے لائے گی؟ کسان دشمن پالیسی سے کپاس مہنگی اور ناپید ہوچکی ہے،جبکہ کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے آج نفع بخش فصلوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا، اور کسانوں کو نظر انداز کر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا ہم کپاس کی برآمدات پر فخر کرتے تھے، آج کپاس بھی بحران کا شکار ہے، وزیر خزانہ سرکاری ملازمین کوبیٹھا کر پریس کانفرنس کر رہے تھے، گنے کی فصل بھی بحران کا شکار ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں آم کی پیداوار میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے، زراعت کی گروتھ 6.2 سے کم ہوکر 0.5 ہوگئی، اب دیکھنا ہوگا کہ کسان کہ لاگت کیا آ رہی ہے، حکومت کو دیکھنا ہوگا کسان کیا بچا رہا ہے، ٹریکٹر کی پروڈکشن میں کمی آگئی ہے، کم پروڈکشن کی وجہ سیٹریکٹر قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ آج غریب کسان ٹریکٹر کو کیسے خرید سکتا ہے، آج ٹریکٹر کی قیمت 5 ملین سے زیادہ ہے، کسان ٹریکٹر، کھاد، پانی دیگر چیزیں کیسے اکیلا دیکھ سکتا ہے۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago



