Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی ، عطا تارڑ

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے دورے بھی کامیابی سے مکمل کیے، جس سے پاکستان کے عالمی تعلقات میں مزید بہتری آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی  ، عطا تارڑ

 وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا اور سعودی قیادت کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

عطاتارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے دورے بھی کامیابی سے مکمل کیے، جس سے پاکستان کے عالمی تعلقات میں مزید بہتری آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط کی، اور دوست ممالک نے بھرپور حمایت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے، اور ہمارے دوست ممالک نے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

Advertisement