Advertisement
تجارت

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہوگا، اسیپکر نے بجٹ شیڈول کی منظوری دے دی

22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈ،گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پرووٹنگ ہوگی۔  26 جون کو فنانس بل کی منظوری لی جائے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 8th 2025, 10:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہوگا، اسیپکر نے بجٹ شیڈول کی منظوری  دے دی

وفاقی بجٹ 2025/26 قومی اسمبلی میں 10 جون کو پیش کیاجائےگا۔اسپیکر قومی اسمبلی  نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔  

اسپیکر ایاز صادق کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کوبجٹ پر بحث کا وقت دیاجائےگا۔ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک سمیٹ لی جائے گی۔

11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 13 جون کو بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔

22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈ،گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پرووٹنگ ہوگی۔  26 جون کو فنانس بل کی منظوری لی جائے گی۔

27 جون کو ضمنی گرانٹس اور دیگر امور پربحث اور ووٹنگ ہوگی۔

Advertisement