Advertisement

کانگریسی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں،ششی تھرور

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 27th 2025, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کانگریسی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا

واشنگٹن ڈی سی: سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے۔ 
انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔  
ششی تھرور کا کہنا تھا کہ میں نے بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں مگر موجودہ امریکی صدر میں وہ خوبیاں نہیں ہیں جو سابق صدور میں تھیں۔
 ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کیا تھا جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا جبکہ انتہا پسند مودی سرکار اور انڈین گودی میڈیا میں اس بات کو لے کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کافی تنقید کی گئی۔

Advertisement