پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی،اعلامیہ


لاہور:پاکستان ریلوے عیدالاضحیٰ پرمسافروں کی سہولت کے پیش نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کے لیے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی تا کہ عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا۔
پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی اور تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون شام 5 بجےلاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔
اسی طرح چوتھی اسپیشل ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل



