کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں،سعودی سپریم کورٹ


ریاض:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)میں عیدالاضحی کب منائی جائے گی اس حوالے سے ممکنہ تاریخ سامنےآگئی۔
عرب میڈیا خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذی القعد یعنی 27 مئی کو ذی الحج کا چاند دیکھیں، اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذی الحج کا آغاز 28 مئی کو ہوگا یعنی اس لحاظ سے عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔
تاہم اگر منگل 27 مئی کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذی الحج جمعرات کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنےکے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ
دوسری جانب متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز (IAC) کے مطابق رواں ہفتے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق منگل 27 مئی کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، بدھ 28 مئی نئے ہجری مہینے کا پہلا دن ہو گا اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل





