Advertisement
پاکستان

پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا اغاز کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2025, 6:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی ایئر لائن کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی،جبکہ لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار  پرواز بدھ  کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

 پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار  تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے اپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔

قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا اغاز کرے گی۔

 

Advertisement