Advertisement
پاکستان

خضدار میں اسکول بس پر حملے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی

واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مجموعی شہدا کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 22nd 2025, 2:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خضدار میں اسکول بس پر حملے کی ایک اور زخمی طالبہ شہید ہوگئی

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی، افسوسناک واقعے میں زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی، واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مجموعی شہدا کی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

Advertisement