Advertisement
پاکستان

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلیے رعایتوں پرابھی آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہوئے۔ آئی ایم ایف نے صوبوں کے اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 21st 2025, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی آئی ایم ایف سے  آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری

آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ فی الحال کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں۔

آئی ایم ایف کو ڈیٹا فراہم کر دیاہے۔عالمی مالیاتی ادارے  کوڈیٹا پرسوالات کے جوابات دیے جارہے ہیں۔ معاشی بحالی کیلیے مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس رعایتیں مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس رعایت پر ڈیٹا اورحکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کرے گا۔ آئی ایم ایف نے کسی ٹیکس رعایت کو ابھی مسترد نہیں کیا۔

رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلیے رعایتوں پرابھی آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں ہوئے۔ آئی ایم ایف نے صوبوں کے اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے صوبوں کی آمدن بڑھانے کی شرط رکھی ہے۔ آئی ایم ایف نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کے لیے تمام اقدامات لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Advertisement