عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوراہلیہ کی ایک کیس میں ضمانت 17 جون تک توسیع کردی
بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں،وہ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں


راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےبانی پی ٹی آئی کے چھ اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانتوں میں سترہ جون تک توسیع کی جبکہ بشریٰ بی بی کی قبل از گرفتاری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج انتیس مقدمات میں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔
اہلیہ بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجدعلی شاہ نے کی۔
دوران سماعت وکلاء محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کو خاوند اور وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔
عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کے بعد ضمانت میں بارہ جون تک توسیع کر دی۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
دوسری جانب سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے6 اوربشریٰ بی بی کےایک مقدمےمیں عبوری ضمانتوں پرسماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے اور بتایا کہ سلمان صفدر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، نئی تاریخ دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں سترہ جون تک توسیع کر دی۔
عدالت بشریٰ بی بی کی قبل ازگرفتاری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر چکی ہےجبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا،ان کے خلاف توشہ خانہ،جعلی رسید،اقدام قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت چھ مقدمات زیر سماعت ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل



