ٹرمپ کا بڑا بل منظور، غیرقانونی امیگریشن نیٹ ورک چلانے والی بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندیاں عا ئد
امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں اور غیر مقیم بھارتیوں (NRIs) کی طرف سے اپنے وطن بھارت رقم بھیجنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا،بل


واشنگٹن :امریکی ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی نے اتوار کی رات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بل ”ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ“ کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا، جس کے بعد یہ قانون سازی اب ایوان میں حتمی ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔
مذکورہبل کے تحت امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں اور غیر مقیم بھارتیوں (NRIs) کی طرف سے اپنے وطن بھارت رقم بھیجنے پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا، جس سے لاکھوں بھارتیوں کو مالی جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں موجود ایسے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جو جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو امریکا بھیجنے میں ملوث ہیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشن انڈیا کے قونصلر امور اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ ہماری ایمبیسی اور قونصلیٹس میں ایسے افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے کام کرتے ہیں، جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، اور انسانی تجارت کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات جاری رکھیں گے، تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔
اس قانون کے مطابق امریکہ میں مقیم وہ تمام غیر شہری، جن میں H-1B ویزا ہولڈرز، گرین کارڈ ہولڈرز اور دیگر نان امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد شامل ہیں، جب بھی وہ بیرونِ ملک رقم بھیجیں گے تو کل رقم پر 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
بل میں وضاحت کی گئی ہے کہ صرف تصدیق شدہ امریکی شہریوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، یعنی اگر رقم بھیجنے والا امریکی شہری ہے تو اس پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہماری امیگریشن پالیسی کا مقصد نہ صرف غیر ملکی شہریوں کو امریکا کی غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے، بلکہ ان افراد کو بھی جوابدہ ٹھہرانا ہے، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بشمول وہ افراد جو غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دیتے ہیں۔
امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ویزا پابندیوں کی پالیسی عالمی سطح پر نافذ ہے اور ان افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو بصورت دیگر ویزا ویور پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






