وزیر اعظم کا آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے رابطہ ، یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا
وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،جس میں وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر الہام علیوف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور دیرینہ دوستی کا اظہار ہوا ہے، پاکستان اورآذربائیجان ہمیشہ سچے بھائیوں کی طرح ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ، پاکستان علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں، انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا
دوسری جانب آذربائیجان کےصدر الہام علیوف نے پاکستان کی حالیہ شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 120 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا بچوں کے دودھ پاؤڈر پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کے رویے کی وجہ سے پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں ہے : بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری، سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

دستاویزی فلم" ہینگنگ بائی اے وائر" بین کانز فلم فیسٹول میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
- 10 منٹ قبل

بنیان مرصوص،وزیر اعلیٰ سندھ کا شہدا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ امداد کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
- 5 منٹ قبل

مشترکہ فضائی مشقوں کےلیے مختلف ممالک کا پاکستان سے رابطہ
- 2 گھنٹے قبل
کنگنا رناوت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 4 گھنٹے قبل

میچل اسٹارک کا سکیورٹی خدشات کے باعث آئی پی ایل میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار
- 3 گھنٹے قبل