Advertisement
پاکستان

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 hours ago پر May 12th 2025, 11:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ  مزید  کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر ہو سکتی ہے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
نریندر مودی پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد آج منظر عام پر آئے اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔
 بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔
نریندر مودی نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے بھی اتفاق کرلیا اور سیز فائر ہوا۔
بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

Advertisement