Advertisement

پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز متاثر نہیں ہوگی اور وہ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر May 12th 2025, 10:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 10:  بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ

پی سی بی کی جانب سےپی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔


 ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ جن فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے ان کے بدلے مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے شیڈول کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز متاثر نہیں ہوگی اور وہ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔


واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا انعقاد لاہور اور فیصل آباد کے اسٹیڈیمز میں ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے لیے آنے والی براڈ کاسٹنگ ٹیم ہی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی براڈ کاسٹنگ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

Advertisement