بھارت کیخلاف جوابی کارروائی میں فتح ون میزائل لانچ ، بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانی بچوں کے نام
فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا


اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں کرتے ہوئے فتح ون میزائل لانچ کیا، جس میں بھارت کی جانب سے میزائل حملوں میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانی بچوں کے نام درج تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت پر داغے گئے فتح ون گائیڈڈ میزائل کو ان شہید پاکستانی بچوں کے نام سے لانچ کیا جو بھارتی جارحیت میں شہید ہوئے تھے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کونا بھولا ہےنابھولے گا۔
فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا،
معصوم بچے حوا بی بی، عروہ زبیر، محمد بن زبیر، اویم زبیر، عمر زبیر،عمر موسیٰ اور ارتضیٰ طوری بھارت کی پاکستان میں بھارتی جارحیت میں شہید ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یزائل آپریشن پاکستان کے اپنے عوام کے دفاع اور جارحیت کا طاقت اور عزم کے ساتھ جواب دینے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
خیال رہے پاکستانی فتح گائیڈڈ راکٹ سسٹم400کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، یہ میزائل جدیدنیوی گیشن سسٹم، برق رفتار ،مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سےلیس ہے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن ‘بنیان المرصوص شروع کیا، جس سے پڑوسی ملک کو بھاری نقصان پہنچا۔
پاکستانی افواج نے بھارت کے مختلف مقامات پر ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم سمیت مختلف فوجی تنصیبات اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جبکہ بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

رافیل طیاروں کی تباہی پر مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
- 30 منٹ قبل

آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ بھارتی چینل اپنی ہی حکومت پر برس پڑا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی جوابی کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک،بھارت کی تصدیق
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری
- 3 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس :بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست مسترد
- 41 منٹ قبل

’ آپریشن بنیان المرصوص‘: پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوابی کارروائی کی،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین کابھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کےلیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 29 منٹ قبل

پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چین کا دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے پر زور
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا،رانا ثناء اللہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور بھارت سیز فائرمعاہدے پر تیار ہو گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ
- 8 منٹ قبل
پاکستان کے پاس میزائل کا بہت ذخیرہ ہے، بھارتی کی نیندیں حرام
- 3 گھنٹے قبل

دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، سردار رمیش سنگھ
- 2 گھنٹے قبل