Advertisement
پاکستان

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،ایل او سی پر مزید 5 بھارتی پوسٹیں تباہ

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 10th 2025, 1:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،ایل او سی پر مزید 5 بھارتی پوسٹیں تباہ

اسلام آباد: پاک فوج نےبھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں۔
بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔
پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔
ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

Advertisement