پاکستان جوابی کارروائی میں بھارت کے عوام کو نشانہ نہیں بنائے گا : خواجہ آصف
خواجہ آصف نےکہا کہ اب بھی جوابی کارروائی رات دن جاری ہے،اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔ اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں،پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کررہی ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا تھاکہ بھارت نے ڈرونز ہمارے ایئر ڈیفینس سسٹم کی کھوج لگانے کےلیے بھیجے،ہم بھرپور جوابی کارروائی کررہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں،پاکستانی قوم اطمینان رکھے ہم 200 فیصد تیار ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے،بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی،بھارت نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے،بھارت اپنی عوام کو یہ تو نہیں بتائےگا کہ سب جگہ ہمیں مار پڑرہی ہے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد فطری ہے،دونوں اسلام مخالف ہیں،ان کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوست ملک کھل کر پاکستان کےساتھ کھڑےہیں، ترکیہ اور آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی ہے،بھارت کےقریب ترین حلیف بھی اس کاساتھ نہیں دےرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول اور سرحد پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کررہی ہے،مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی اس وقت بھی جاری ہے ہم اس وقت دنیا کے تمام ضروری ممالک کے ساتھ رابطےمیں ہیں،خلیجی ممالک کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطےمیں ہیں،وزیر خارجہ کا سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے۔
خواجہ آصف نےکہا کہ اب بھی جوابی کارروائی رات دن جاری ہے،اس وقت ہماری افواج بہترین پوزیشن میں ہیں،پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔قوم مطمئن رہے،ہم اپنے دفاع کےلیے 200 فیصد تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرکے مؤثر بنانےکی ضرورت ہے،اب تک ایک سے دو ممالک نے ہلکی پھلکی حمایت کی ہے،ہمارے دوست بالکل صراحت کے ساتھ اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل سے شروع کیےگئے ڈرون حملے ہماری اہم لوکیشنز لینے کےلیے کیے گئے تھے،ڈرون حملوں کو انٹرسیپٹ اس لیے نہیں کیاگیا تاکہ ہماری لوکیشنز ٹریس نہ ہوں،جب ڈرونز مناسب فاصلےپر آئے تو انہیں مار گرایا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل



