پاک فوج نے بہادری اور مفاہمت سے ملکی سلامتی کا دفاع کیا ، مولانا فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا تھا کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں پوچھتاکہ آپ کی کیا حکمت عملی ہے،ملکی مفاد میں آپ کی صف میں کھڑا ہوں، آپ بھی میرےساتھ صف میں کھڑے ہوں۔


مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے پاک فوج نے بھرپور حکمت عملی اور بہادری کے ساتھ بھارتی حملے کےخلاف ملکی سلامتی کا دفاع کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف ) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا،عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
؎
مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا تھاکہ حکومت نےکہا شہری دفاع کےلیے نوجوان نام لکھوائیں،ہم نے انصار السلام کو شہری دفاع کےلیے ذمہ داری سونپ دی ہے،آج پاکستان کے دفاع میں پہلے مورچے پر جو لڑرہا ہے وہ دینی مدرسے کا نوجوان ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ موجودہ صورت حال میں سفارتی سرگرمیوں سے متعلق میں مطمئن نہیں ہوں،ہمارا کوئی سفارتی مشن بیرون ملک نہیں،صرف ٹیلی فون پر گفتگو کی گئی،ہمیں چین،سعودی عرب،ایران اور افغانستان کو انگیج کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنےکا ہے،ہم دفاعی اداروں کو مضبوط کریں ان کی پشت پر کھڑے ہوں،ملک کی وحدت کےلیے ہم ایک ہیں،یہ جنگ ہے،جنگ میں پھول نہیں آگ برستی ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ لوگ انفرادی طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ لگارہے ہیں وہ جنگ کو مذاق سمجھ رہےہیں،ان کا فوج کے بارےمیں تضحیک آمیز رویہ ہوتاہے، حکومت کو ان پر پابندی لگانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ حقیقت ہےکہ اس وقت پاکستان بھارتی جارحیت کے مقابلےمیں محاذ پر ہے،بھارت نے مساجد،مدارس اور سویلین علاقوں پر راکٹ داغے،ہمارے بہن بھائی شہید ہوئے، پاکستان کی فوج نے بہادری کےساتھ،خوبصورت حکمت عملی سے دفاع کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا تھا کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے نہیں پوچھتاکہ آپ کی کیا حکمت عملی ہے،ملکی مفاد میں آپ کی صف میں کھڑا ہوں، آپ بھی میرےساتھ صف میں کھڑے ہوں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 hours ago



