Advertisement
تجارت

سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 9th 2021, 11:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 300 روہے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار سات سو روپے ہوگئی ہے ۔

 

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری 

دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ جو کہ 94 ہزار 50 روپے تک  ہے ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں سات ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 

رواں ہفتے میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور بین الااقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

Advertisement