مودی سرکار کی رچائی گئی سازش نے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، محبوبہ مفتی
پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ حملہ تھاجس کا مقصد کشمیری مسلمانوں پر ظالمانہ کارروائیاں کرنا تھا، صدرپی ڈی پی


پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت اور فوج کی کارروائیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کی رچائی گئی سازش نے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلگام واقعہ ایک سوچا سمجھا فالس فلیگ حملہ تھا، جس کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے جبکہ باندی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی کئی بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
محبوبہ مفتی کے مطابق بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، اور بعض کو ماورائے عدالت قتل کر کے دریا میں پھینکا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔
دفاعی ماہرین نے بھی محبوبہ مفتی کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کا مقصد صرف اور صرف کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کو تقویت دینا تھا۔

گجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد مودی کو استعفیٰ دے کر دوبارہ چائے بیچنے کا مشورہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارتی افواج کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار ایجاد
- 6 گھنٹے قبل

امریکا میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے متنازع بل منظور
- 5 گھنٹے قبل

دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عاصم افتخار
- 6 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی
- 6 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل کابھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
- 6 گھنٹے قبل

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی
- 4 منٹ قبل

شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری
- 4 گھنٹے قبل

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل