Advertisement
پاکستان

پہلگام واقعہ:وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے

شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 4th 2025, 4:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلگام واقعہ:وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے

اسلام آباد :پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعدقومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
بریفنگ کے دوران  شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔

Advertisement