محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پیر اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے


حیدرآباد، دادو اور مٹیاری سمیت زیریں سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا مگر معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں جن کے باعث درخت اور سائن بورڈز گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔
گولارچی میں رات بھر جاری رہنے والے مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا۔ حد نگاہ کم ہو گئی، بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث کئی دیہی علاقوں میں کھمبے اور چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔
ادھر کراچی کے باسیوں کے لیے بھی بارش کی نوید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پیر اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ممکنہ بارش کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل






