پاکستان نے بھی جواباً بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی بند کر دیا ہے


نئی دہلی:پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعدحواس باختہ بھارت نے پاکستان سے کسی بھی قسم کی تجارتی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستانی جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں تک رسائی دینے سے بھی منع کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ مودی حکومت نے پاکستانی جہازوں کے بھارتی سمندری حدود سے گزرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے بھارت کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فورن ٹریڈ پالیسی (FTP) میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن میںبھارت اس اقدام کو قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کا نام دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے کسی بھی قسم کی درآمدات کو روکا جائے گا، چاہے وہ براہ راست ہوں یا کسی تیسرے ملک کے ذریعے۔
نوٹیفکیشن میںمزید کہا گیا کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذالعمل کر دی گئی ہے اور اگلے احکامات تک مؤثر رہے گی۔
بھارتی وزارت جہازرانی، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں نے اس فیصلے کو ”بھارتی بحری تنصیبات، مال برداری اور قومی مفادات کے تحفظ“ کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
یہ حکم مرچنٹ شپنگ ایکٹ 1958 کی شق 411 کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد ’بھارتی تجارتی بحریہ کی ترقی اور مؤثر دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے، تاکہ قومی مفادات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔‘
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ’پاکستانی پرچم بردار کوئی بھی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا، اور نہ ہی بھارتی پرچم والا کوئی بھی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ پر نہیں جائے گا۔‘
واضح رہے کہ افغانستان کی برآمدات کا بڑا حصہ پاکستان سے ہوکر گزرتا ہے۔
دوسری جانب اس اقدام پرپاکستان نے بھی جواباً بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل






