خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی3 مختلف کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر


راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 3 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے5 خارجی دہشتگردوں ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں3الگ الگ کارروائیوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 خوارج کو گرفتار کیاْ
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑ ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نےمزید بتایا کہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارجی مارے گئے،۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد فرید اللہ مارا گیا، جو کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میںکی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نےتیسری کارروائی ضلع مہمند میںکی اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوںکو تباہ کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی ٹھکانے پر چھاپہ مارتے ہوئے 2 خوارجیوں کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک ہائی لیول خارجی لال امیر عرف ابراہیم شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے اور گرفتار خوارج مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ خوارج کو بھی ختم کیا جا سکے، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو اس ناسور سے مکمل نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل



