پاکستان نے 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
ابدالی میزائل کاکامیاب تجربہ کرنے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے پاک فوج کو مبارکباد دی


راولپنڈی:پاکستان نے 450 کلومیٹر تک کی رینج کے حامل ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے450کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آ کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والی ابدالی میزائل کا تجربہ جاری تربیتی مشق’’ انڈس‘‘ کا حصہ تھا، میزائل تجربے کا مقصد آپریشنل تیاری اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ابدالی میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے، ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر چالاکی ابدالی میزائل کی نمایاں خصوصیات ہیں ، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، فوجی کمانڈ اور اسٹریٹیجک سائنسدانوں نے شرکت کی ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں نہ صرف اعتماد کا مظہر ہے بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ابدالی میزائل کاکامیاب تجربہ کرنے پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے پاک فوج کو مبارکباد دی ۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



