آئین ِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے،عالمی یوم صحافت پر صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
صدر مملکت نے عالمی یوم صحافت پر مقبوضہ کشمیر، غزہ میں دوران رپورٹنگ جان گنوانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا


اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے، دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔
صدر مملکت کا بیان
صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی خیز ماحول سے میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت نے مزید کہا کہ اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھی جائے، میڈیا کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔
صدر مملکت نے عالمی یوم صحافت پر مقبوضہ کشمیر، غزہ میں دوران رپورٹنگ جان گنوانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیان
عالمی یوم صحافت پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں، فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو بندوق کے زور پر کچل رہی ہے۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور پسماندہ طبقوں کیلئے آواز بلند کرنےمیں میڈیا کا اہم کردار ہے، فیک نیوز کے خاتمے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر قوانین تیار کیے ہیں۔
وزیر اعظم نےمزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے اہل صحافت کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، صحافت کے ذریعے حقائق، اخلاقیات اور عوامی فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،ان کاکہنا تھا کہ اہلِ صحافت کی مشاورت، تعاون اور تائید سے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کےحقوق، تنخواہوں کی ادائیگی اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے، قوانین کی بہتری سے صحافت کی آزادی اوردرست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ہمارا ذمہ دار میڈیا قومی،عوامی مفادات کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت کرتا رہے گا، دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں اور پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے کا ضامن ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل



