ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز 1993ء میں ہوا،جس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی


ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔
ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز 1993ء میں ہوا،جس کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اورزندگی کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے، اس کے باوجود ماضی میں اہل صحافت نے پابندیوں کے کالے قوانین اور اسیری کے مختلف ادوار دیکھے ہیں، صحافت کی موجودہ آزادی کسی کی دی ہوئی نہیں بلکہ یہ صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،جنہوں نے عقوبت خانوں میں تشددبرداشت کیا، کوڑے کھائے اور پابند سلاسل رہے۔
اس دن کے انعقاد کی ایک وجہ معاشرے کو یہ بھی یاد دلانا ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں فراہم کرنے کے لیے کتنے صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور کئی پس دیوار زنداں ہیں۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق 1992ء سے 2025ء تک 1402 سے زائد صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں زنداں میں قید کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد بھی کم نہیں۔
صحافت کے عالمی دن پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط اطلاعات کا پھیلاؤ، نفرت پر مبنی اظہار اور جان لیوا حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے خطرہ ہیں۔دوسری جانب ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان نیچے آگیا۔
بین الاقوامی صحافتی تنظیم 'رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز' نے 180 ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 152 ویں سے نیچے 158 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جس نے آزادی صحافت پر پابندی کو زوال کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں دنیا بھر میں آزادی صحافت کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ میڈیا پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبر رساں ادارے بند ہو رہے ہیں اور آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے معاشی دباؤ کا استعمال کر رہی ہیں۔
انڈیکس نے ہندوستان میں میڈیا کی ملکیت کے چند سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں میں ارتکاز پر تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں فلسطین کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 200 صحافیوں کو شہید کیا ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل



