اس سے قبل ڈاکٹر محمد الیاس گوندل بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس )پنجاب اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔


لاہور:ڈاکٹر محمد خلیل احمد نے بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس ) پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
پروگرام ڈائریکٹر (آئی آر ایم این سی ایچ ) گریڈ بیس کے آفیسر ڈاکٹر محمد خلیل احمدجو اس وقت انٹیگریٹڈ تولیدی، زچہ و بچہ و غذائیت پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
ڈاکٹر خلیل احمد ایک سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں، جنہوں نے اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب سمیت متعدد کلیدی انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔
حکومت پنجاب کے محکمہ صحت و آبادی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد خلیل بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹر محمد الیاس گوندل بطور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس )پنجاب اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، جو گزشتہ روز 30 اپریل 2025 کو ریٹائر ہو گئے۔
کرامت علی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ، این ایچ ایس پی ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کیمطابق ڈاکٹر محمد خلیل احمد کی ڈی جی آفس آمد پر، محکمہ کے اعلیٰ افسران نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں ڈاکٹر پرویز اقبال (ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز)، ڈاکٹر اعظم (ڈائریکٹر ایڈمن)، ڈاکٹر خالد محمود (ڈائریکٹر ایم آئی ایس)، ڈاکٹر سمرا خرم (ڈائریکٹر ای پی آئی)، ڈاکٹر ناصر شاکر (ڈائریکٹر مانیٹرنگ و ایویلوایشن) سمیت دیگر سینئر افسران نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نئے ڈی جی کو خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں، ایک تعارفی اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو دفتر کی موجودہ سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور درپیش چیلنجز — خصوصاً سینئر سطح کے خالی عہدوں — پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر خلیل احمد نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز نظامِ کار کے فروغ کا یقین دلایا۔انہوں نے ٹیم کی اب تک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مؤثر رابطہ، ٹیم ورک اور باضابطہ نظم و نسق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شعبۂ صحت میں بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ سی ای او فورم اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 144 رنز کا ہدف
- 12 گھنٹے قبل

خفیہ دستاویز لیک کا معاملہ، حواس باختہ مودی سرکار نے بھارتی انٹیلی جنس سربراہ کو برطرف کردیا
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا
- 9 گھنٹے قبل

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- 8 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل

بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلادیش بھارت پر حملہ کردے، سابق بنگلادیشی جنرل
- 8 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل