واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
واٹس ایپ اپنے ویب کلائنٹ پر وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔،رپورٹس


ویب ڈیسک: میٹا کی ملکیت مشہورمیسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن میں جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔
واٹس ایپ کا سب سے نمایاں استعمال دوستوں اور خاندان کے افراد کو پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ اس کی وائس اور ویڈیو کالنگ سہولت ہے۔
دوسری جانب اگر ہم واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ یا ویب ورژن کی بات کریں تو اس میںصارفین کو دوسروں سے رابطہ کرنے کے لیےابھی تک وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت میسر نہیں ہو سکی۔
تاہم اب واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے اس مشکل کو حل کرنے جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے ویب کلائنٹ پر وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ یہ نیا فیچر ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے، اور ممکنہ طور پر یہ ویب کے موجودہ ورژن میں ہی شامل کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے، لیکن جلد ہی صارفین کو دستیاب ہوگا، اگرچہ فی الحال اس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واٹس ایپ کی یہ نئی اپڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari اور Edge جیسے براؤزرز کے ذریعے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی سہولت دے گی، جس کے بعد Windows یا macOS صارفین کو واٹس ایپ کی علیحدہ ڈیسک ٹاپ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل





