Advertisement
پاکستان

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی بیانیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظرمیں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہواجس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونےوالے اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تاڑر، طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل ملک بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملکی صورتحال اور حکومتی بیانیے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
 ذرائع کے مطابق وزرا نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور اپوزیشن سے بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،اس کے علاوہ اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لانے پربھی غور کیا گیا۔

Advertisement