بھارتی فوج کو کسی بھی وقت، اہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی کا اختیار مل گیا،اخبار ٹائمز ناؤ کا دعوی
بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرتے ہوئے بھر پور جوابی کارروائی کا پیغام دیاکیا


نئی دہلی:پہلگام فالیس فلیگ حملے کے بعدبھارت کی جانب سے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔
بھارتی اخبارٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف اسٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے، دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے جبکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے، پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز ناؤ نے اپنی رپورٹ کا اختتام اس سوال پر کیا ہے کہ بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟۔
دوسری جانب بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو بھر پور جوابی کارروائی کرنے کا دو ٹوک پیغام دیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago






