بدلتی جاب مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،صدر زرداری


اسلام آباد:مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے،پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم کا پیغام
محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مز دوروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں، پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے، ملک میں روزگارکے حصول کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے اور یہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا پاکستان بطور ایک ذمہ دار دستخط کنندہ ملک ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) اور ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) جیسے اداروں میں شمولیت کو وسیع اور انہیں مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ، ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی ترقی کے اقدامات، خاص طور پر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز (TEVTAs) کے ذریعے، ترجیحی بنیادوں پر نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
صدر مملکت کاپیغام
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بدلتی جاب مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ صدر پاکستان نے منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام پر بھی زور دیا۔
محنت کش کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں: چیئرمین این آئی آر سی
دوسری جانب چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ محنت کش کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں، محنت کش طبقے کا قومی ترقی میں اہم کردار ہے، این آئی آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کا پہیہ رواں رکھنا ہے، صنعت چلتی رہے گی تو مزدور کا چولہا جلتا رہے گا۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل



