تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےسکھ برادری کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ۔


تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پرحملہ ہوا تو ھارت کی بطور ریاست آخری جنگ ثابت ہوگی۔ بھارتی پنجاب نئی آزاد ریاست ’خالصتان‘ کی بنیاد رکھے گا۔
تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےسکھ برادری کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ۔
ویڈیو پیغام میں گرپتونت پنوں نے کہا کہ بھارت کے سکھ اب بیدار ہوچکے ہیں اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف بھارتی جنگی جنون کا حصہ نہیں بنیں گے۔بھارتی پنجاب میں کئی مقامات پر فوجی چھاؤنیوں کی دیواروں پر چاکنگ کی گئی ہے، جس میں سکھ نوجوانوں کو پاکستان سے نہ لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
انہوں نے تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ نے پاکستان کی قیادت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ’خالصتان ریفرنڈم‘ کو بھی بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، کیونکہ بھارتی پنجاب کے کروڑوں سکھ اب بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ بھارتی پنجاب پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں قومیں، پنجابی مسلمان اور پنجابی سکھ، مل کر اس خطے میں امن، آزادی اور خودمختاری کی ایک نئی تاریخ رقم کریں۔
گرپتونت پنوں نے کہا کہ اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم بھارتی پنجاب میں پاک فوج کے لیے لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پاکستان کے ساتھ سرحدی دیہاتوں کو بھی خالی کرایاجارہاہے۔گرپتونت پنوں کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت، ایل او سی کے نزدیک دیہاتوں کو جبری خالی کروانا اور پاکستان پر حملے کے خدشات کے حوالے سے اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل






