مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا اور اگر کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور اسلام آباد پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چھتر کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے، نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکار نے ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جاؤ وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی عمران خان نے آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتےہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سےبات شروع اورختم کرتےہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما و کارکنان کو ووٹ چوری روکنا آگئی ہے، ڈسکہ کی سیٹ حکومت کے حلق سے نکلوائی تھی، 2018 کے بعد حکومت کو آج تین سال بعد بھی الیکشن چوری کی ضرورت پڑ رہی ہے، اگر تم نے ن لیگ کا کشمیر میں جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو آخر تک تمہارا پیچھا کریں گے، شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، ووٹ چوروں کو الٹے پاؤں کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل


