اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی، اپنی جدوجہد اورقربانی کے ذریعے ریاست جموں کشمیرپربھارتی قبضے کے خلاف عوامی جدوجہد کی علامت بن کرابھرے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد میں ان کی بے لوث شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،برہان وانی، اپنی جدوجہد اورقربانی کے ذریعے ریاست جموں کشمیرپربھارتی قبضے کے خلاف عوامی جدوجہد کی علامت بن کرابھرے ہیں۔
This day should serve as a reminder to India to end its egregious human rights violations in #IIOJK, and take concrete steps towards resolution of Jammu and Kashmir dispute as per the UNSC resolutions. We also call upon the int’l community to play its due role in this regard. 3/3
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) July 8, 2021
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 2016 میں برہانی وانی کی شہادت کے بعد سے سینکڑوں کشمیری نوجوان مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کشمیری عوام کے ہرایک حق کوپامال کرنے کے باوجود ہندوستان آج تک کشمیریوں کو محکوم بنانےاوران کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،یہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یاد دلانے کا دن ہے۔یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی یاد دلانے کا دن ہے، عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل


