آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بے نقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے


بندر عباس:ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے پورٹ پر فوجی سازو سامان کی موجودگی کی بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دھماکے کی مکمل چھان بین کا حکم دیتے ہوئے کسی بھی کوتاہی یا ارادی عمل کو بے نقاب کرکے ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ خامنہ ای نے غفلت یا دانستہ اقدام کی نشاندہی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا، ایرانی صدر جائے حادثے کا جائزہ لینے کیلئے بندر عباس پہنچ گئے، دھماکہ بندرگاہ کی گیس ٹینک تنصیب میں ہوا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے 30 گھنٹے گزرنے کے بعد بندرگاہ کے کچھ حصوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، ایرانی حکومت نے بندرگاہ دھماکے کے بعد قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔
ایرانی حکام کے مطابق کنٹینرز میں آتش گیر مواد کو ذخیرہ کرنے میں غفلت برتی گئی۔
بندرگاہ پر دھماکوں کے بعد روس نے ایران کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے روسی طیارے ایران بھیج دیئے ہیں۔

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 3 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نےایل او سی سرحد سے متصل تمام گاؤں خالی کروا لیے
- 7 منٹ قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 34 منٹ قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل