Advertisement

پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج اٹلی میں ادا کی جائیں گی،عالمی رہنما روم پہنچ گئے

پوپ فرانسس آخری رسومات میں شرکت کیلئے اڑھائی لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 26th 2025, 9:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج اٹلی میں ادا کی جائیں گی،عالمی رہنما روم پہنچ گئے

ویٹیکن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج ویٹی کن سٹی میں ادا کی جائیں گی، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ شخصیات اور بین المذاہب وفود کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پوپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے روم پہنچ گئے ہیں، جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم، فرانس کے صدراوردیگرعالمی وفود پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔
پوپ فرانسس آخری رسومات میں شرکت کیلئے اڑھائی لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

پوپ فرانسس آخری رسومات میں شرکت کیلئے اڑھائی لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔
اس تاریخی موقع پر اقوامِ متحدہ کے نمائندے، یورپی یونین کےعہدیدار، مذہبی رہنما اوردنیا کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی شریک ہونگے، تقریب کوعالمی میڈیا براہِ راست نشر کررہا ہے۔
پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور غریبوں کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ تقریب ایک عالمی خراجِ تحسین کی صورت اختیار کرچکی ہے۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ویٹی کن کو انتہائی حساس زون قرار دے دیا گیا ہے۔

Advertisement